بارانی زرعی یونیورسٹی میں سہولت مرکز برائے طلباء کا افتتاح
راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے سہولت مرکز برائے طلباء کا افتتاح کیا
یہ مرکز طلباء، اساتذہ اور عملے کے لیے کارکردگی، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، تعلیمی اور انتظامی خدمات بشمول داخلے، مالی امداد، امتحانی کوآرڈینیشن، دستاویز کا اجراء (ڈگری، ٹرانسکرپٹس، این او سی)، اور تعلیمی مشاورت تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے
وائس چانسلر نے کہا کہ آئی ٹی سروسز اس سہولت مرکز کو روایتی ہیلپ ڈیسک سے جدید، ڈیجیٹل اور ریسپانسیو سٹوڈنٹ سروس ہب میں تبدیل کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔
یہ رسائی، شفافیت اور رفتار کو یقینی بناتا ہے جو طالب علم کے اعتماد اور اطمینان کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں اس سہولت سے طلباء کو نہ صرف متعدد دفاتر جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی بلکہ طلباء آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے علاوہ اپنے سوالات پر بروقت اپ ڈیٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں یہ سہولت مرکز اسکالرشپ کوآرڈینیشن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلباء اور معذور طلباء کے لیے خصوصی معاونت بھی مہیا کرے گی
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا یہ مرکزطلباء کی انتظامی مشکلات کو کم کرنے اور طلباء کو اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں معاون ثابت ہو گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طلباء اہم ڈیڈ لائنز، ایونٹس اور یونیورسٹی کے اعلانات کے بارے میں باخبر رہیں۔