ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات،پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال،پاکستان اور اے ڈی بی کا مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق
نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زور،ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال،موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم،
کاربن کریڈٹس پر مبنی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیاوزیر موسمیاتی تبدیلی کا منصوبہ بندی سے عمل درآمد کی طرف منتقلی پر زور
ڈاکٹر مصدق ملک نے اے ڈی بی کے ساتھ ہر مرحلے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،علمی منصوبے، پالیسی پر مبنی قرضہ جات اور صلاحیت سازی پر مشتمل ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق
موسمیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہمات پر بھی مشاورت