کشمیری عوام جمعہ کو یوم الحاق پاکستان منائیں گئے 

کشمیری عوام جمعہ کو یوم الحاق پاکستان منائیں گئے
سری نگر، مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) کشمیری عوام جمعہ کو یوم الحاق پاکستان منائیں گئے ۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ عام تعطیل بھی ہوگی ۔

19جولائی 1947کو سرینگر کے علاقے آبی گزر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر جموںوکشمیر کے پاکستان کیساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔

کشمیری رہنماوں نے کہا ہے کہ 19 جولائی جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کیونکہ 1947 میں اس روز کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ، محمد سلیم زرگر، غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد یوسف نقاش، غلام نبی وار، مولوی مصیب ندوی، عبدالصمد انقلابی، محمد حسیب وانی، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی اور حفصہ بانو نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ

19 جولائی 1947 کی الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے تقسیم برصغیر اور پاکستان کے عملی طورپر معرض وجود میں آنے سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور سیاسی مستقبل کی وابستگی کے اظہار کیلئے ہر سال 19 جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے طور پر بھر پور طریقے سے مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 19 جولائی کشمیر کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے اور الحاق پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کی پاکستان سے غیر مشروط محبت کا ثبوت ہے۔

دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماںشیخ عبدالمتین، محمد سلطان بٹ، امتیاز احمد وانی اور شیخ عبدالمجید نے اپنے بیانات میں کہا کہ

کشمیریوں کے نمائندوں نے19جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ایک روز ضرور ختم ہو گا اور جموںوکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Comments are closed.