پی ٹی آئی کا ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ

پی ٹی آئی 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، اس پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کانٹ ڈان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگایا جا رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں یہ اقدامات بدنیتی پرمبنی ہیں، 4 ایڈہاک ججز کو ایک ساتھ لانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں، ججز اس معاملے کو متنازع نہ بنائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 4 ایڈہاک ججز کو ایک ساتھ لانا آزاد عدلیہ کیلئے مضر ہے، یہ وقت ایسے فیصلے لینے کا نہیں، یہ وقت سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کو سننے کا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں یہ آخری وقت ہے فوری ہمارا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Comments are closed.