جامعہ کشمیر کابیسواں کانووکیشن 25جولائی کو ہوگا
مظفرآباد ( وقائع نگار)آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کا بیسواں کانووکیشن رواں ماہ کی 25تاریخ کو کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوگا
جس میں جامعہ کشمیرکے مختلف تعلیمی سیشن ہاء کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں عطاء کی جائیں گی۔
جمعرات کے روز یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق 20ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیرصدارت یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں مختلف کمیٹیز کے سربراہان کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق،ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیرالرحمان کنٹھ،ناظم مالیات پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد بشارت،
ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کنگ عبداللہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ایاز عارف،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر شرجیل سعید،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز اعوان،ڈائریکٹر اسٹیٹ یوسف سلہریا،آفیسر شعبہ امتحانات سید نعیم الحسن گیلانی،آفیسر تعلقات عامہ مبشرنقوی و دیگر شریک ہوئے
جامعہ کشمیر کابیسواں کانووکیشن 25جولائی کو ہوگا
یہ بھی پڑھیں
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ہنر مند کشمیر پروگرام کے تحت AJKTEVTA اور سماجی تنظیم RISES FOUNDATION کے مابین ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن ایند ٹریننگ (TVET) سیکٹر میں سکل ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کی پروقار تقریب ٹیوٹا کمپلیکس نیو وزیر اعظم ہاؤس جلال آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر AJKTEVTA کی جانب سے انعم آصف عباسی ڈائریکٹر اوپریشن اور رائزز فاؤنڈیشن کی جانب سےCEO ڈاکٹر محمد نواز نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین AJKTEVTA چوھدری محمد فرید، سیکرٹری /چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد مسعود بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس راجہ محمد آفتاب، انعم آصف عباسی ڈائریکٹر اوپریشن، کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور معاون سٹاف ٹیوٹا /TTB نے شرکت کی جبکہ RISES FOUNDATION کی جانب سےCEO ڈاکٹر محمد نواز اورتنظیم کے جملہ نمائندگان نے شرکت کی۔
Comments are closed.