حکومت 18ماہ رہےگی،عمران خان کی جلدرہائی کا امکان نہیں،فچ

حکومت 18ماہ رہےگی،عمران خان کی جلدرہائی کا امکان نہیں،فچ
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی

اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آئے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں رہا نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کے حوالے سے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے رپورٹ جاری کردی جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔

فچ نے رپورٹ میں لکھا کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔

فچ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے، بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک شرح سود چودہ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو سات اعشاریہ چار سیکم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد پر لانا چاہتا ہے۔

فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی اور اس کے بعد پھر ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی۔

 

Comments are closed.