کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،تنویر الیاس

کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،تنویر الیاس
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،بھارت پاکستانی اور کشمیری عوام کو جدو جہد پر مجبور کر رہا ہے،بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں کیونکہ یہ مسئلہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان حل طلب ہے،19 جولائی کی الحاق پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کے نظریے اور مستقبل کی عکاس ہے۔ کشمیری پاکستان بننے سے قبل اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کر چکے ہیں ۔وطن سے محبت آٹے، چینی یا بجلی کی قیمتوں کی محتاج نہیں ہوتی،بھارت ہٹ دھرمی کر رہا، شیوسینا کے نظریئے سے باہر نکل کر حقائق کو سامنے رکھ کر دیکھے،کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 14اگست کو شہیدوں ، مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین پونچھ کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں تاریخی جلسہ “ہم ہیں پاکستان” منعقد کیا جارہا، جس میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گی۔ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوں ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی،مشیر حکومت احمد صغیر،ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز خان، سابق سیاسی مشیر سردار افتخار رشید و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہناتھا کہ کشمیریوں نے غازی ملت سرار ابراہیم خان کے گھر 19 جولائی 1947کوایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الحاق پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا،کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف پاکستان ہے،جموں کشمیر کا جوخطہ آزاد ہو چکاہے وہ پاکستان کا حصہ ہے ہم اسی کوپاکستان کی ریاست مانتے ہیں ، ایل او سی کے اس پار جو کشمیری قربانی دے رہے ہیں ایل او سی کے اس پار جو ہماری ماں بہن بیٹی ہمارے بزرگ اور نوجوان آزادی کیلئےقربانیاں دے رہے ہیں جب تک ایک بھی کشمیری، ایک بھی پاکستانی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی،، ایل او سی کے آر پار بسنے والے کشمیری اس نظرئیے کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھارت کے قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،کشمیر میں رہنے والوں نے قرارداد کے ذریعے فیصلہ کیا کہ پاکستان کا حصہ بنیں گےکشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد شروع کی اور ایک حصہ آزاد کروایا، 1948 میں ہندوستان خود اقوام متحدہ میں گیا کہ جنگ کو رکوایا جائے،ہندوستان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے گا،بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں،دنیا میں جہاں بھی آزادی کی تحریکیں تھیں وہاں رائے شماری کا حق دیا گیاوہاں کے لوگوں نے اپنی رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیاکشمیریوں کو بھی رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کریں،ملک میں دہشتگردی کی لہر نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے،ہماری فوج دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے،ہم ملک کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.