19جولائی،کشمیریوں نےیوم الحاق پاکستان منایا،آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی
سری نگر (کشمیر ایکسپریس نیوز)ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعہ کو یوم الحاق پاکستان منایا ۔
یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی جبکہ خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
پورے آزاد کشمیر میں جلسے جلوس ریلیاں نکال انیس جولائی انیس سو ستالیس کو اپنی قیادت کی طرف سے پاس کی گئی قرارداد الحاق پاکستان کو جاری رکھنے کا تجدید عہد کیا
اس دن کے موقع پر کشمیریوں نے اپنے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ مکمل الحاق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
19جولائی 1947کو کشمیری عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس کے دوران کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اس تاریخی قرارداد میں کہا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق کیا جائے کیونکہ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے مذہبی جغرافیائی ثقافتی اور معاشی مفادات بھی پاکستان سے وابستہ ہیں۔
اس تاریخی قرارداد میں پاکستان کے ساتھ مذہبی، جغرافیائی، ثقافتی اور اقتصادی قربت اور لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے الحاق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت اسی سال 14اور 15اگست کو تقسیم ہند کے منصوبے کے تحت پاکستان اور بھارت کی صورت میں دو خودمختار ریاستوں کی تشکیل سے تقریبا ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔
تقسیم ہندکے منصوبے کے تحت ریاستیں دو نئے قائم ہونے والے ممالک میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کے لیے آزاد تھیں۔19جولائی 1947 کی کشمیریوں کی یہ قرارداد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنا مستقبل پاکستان کے وابستہ کر چکے ہیں۔
کشمیریوںنے اپنے سیاسی، مذہبی، معاشرتی، ثقافتی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں ہندوں کی مسلم دشمنی کا بخوبی ادراک تھا۔
Comments are closed.