بریڈ فورڈ کونسل اور میونسپل کارپوریشن میرپورکے درمیان معاہدہ دوستی بحالی کیلئے پہلا قدم

بریڈ فورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)بریڈ فورڈ کونسل اور میونسپل کارپوریشن میرپورکے درمیان معاہدہ دوستی بحالی کیلئے پہلا قدم،

بریڈ فورڈ کونسل میں لیبر پارٹی کی لیڈر اور قانونی کمیٹی کے اتفاق رائے سے کونسلر کامران حسین اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی کے دستخطوں سے نیا معاہدہ دوستی تشکیل دیا گیا،

معاہدہ دوستی سے میونسپل کارپور یشن میرپور،بریڈ فورڈ کونسل میں دوطرفہ تعلقات بحال، وفود کے تبادلے ملازمین کی ٹریننگ پولیس ٹیچر فائر بریگیڈ دیگر شعبوں کی ٹریننگ اور تجربات سے سیکھا جا سکے گا

اس موقع پر بریڈ فورڈ کونسل میں باضابطہ تقریب کاانعقاد کیا گیا،جس میں لیبر پارٹی کی بریڈ فورڈ کونسل میں لیڈر نے برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی جانب سے اپنے علاقہ میرپور کی جانب خصوصی توجہ دینے کی کاوشوں کو سراہا،

جبکہ ممبربرطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے بھائی کونسلر کامر ان علی نے میرپور شہرکی بہتری کیلئے بریڈ فورڈ کونسل کے پلیٹ فارم سے مزید اقدامات اُ ٹھانے سمیت میونسپل کارپور یشن میرپورکیسا تھ بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا،

ڈپٹی میئر میرپور محمد رمضان چغتائی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجھے امید کہ ہمارے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کے وہ مسائل جن کا تعلق ہمارے ادارے میونسپل کارپوریشن سے ہوا ان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،

انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں فیملی وزٹ کیلئے آیا تھا،مگر برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی اپنے علاقہ کیساتھ دلی محبت کو دیکھ کر دل خوش ہوا،

میں رب تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین،کونسلر کامران حسین،چوہدری رب نواز ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں

سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین سیاست سے ریٹا ئر منٹ کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں،ان کی کوششوں سے ہی ہم فوری طور پر معاہدہ دوستی کی بحالی کی طرف بڑھے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ماضی میں برطانیہ کے متعدد شہروں میں میرپور کمیونٹی موجود اور کئی شہروں کے ساتھ معاہدہ دوستی قائم ہوئے،

بد قسمتی سے جو فوائد ہم ماضی بعید میں حاصل کرتے رہے، آزا دکشمیر میں بلدیاتی سیٹ اپ بحال نہ ہونے،رابطے نہ ہو نے کے باعث ہمارے معاہدے عملاً غیر فعال ہو چکے تھے،

،32 سال بعد بلدیاتی الیکشن ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں کی اہمیت افادیت بڑھی ہے،کونسلرز بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے متحر ک ہیں،

،اس تقریب لیبر پارٹی کی لیڈ ر، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق،سابق لارڈ میئر چوہدری رنگزیب راجہ نجابت حسین،سابق کونسلرچوہدری الطاف حسین،سردار عبدالرحمان

چوہدری آصف ڈی سی چوہدری صابر پوٹھی چوہدری فہد جاوید چوہدری افتخار پوٹھی چوہدری عارف سجاول راجہ ناظم،کونسلر چوہدری کامران چوہدری آصف،چوہدری رب نواز ایڈووکیٹ دیگر بھی موجود تھے

Comments are closed.