اعلانات پر یقین نہیں رکھتا،بھیڈی کے مسائل حل کرناپہلی ترجیح ہے،فیصل راٹھور
بھیڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ
محض جعلی اعلانات پر یقین نہیں رکھتا،یونین کونسل بھیڈی کے مسائل کو حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر حویلی میں ڈسٹرکٹ آفسران یونین کونسل بھیڈی کے عوام جملہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں،یونین کونسل بھیڈی میں تعلیم صحت بجلی کے مسائل کو حل کر رہے ہیں،
موجودہ اے ڈی پی میں بھیڈی کے لیے سو فیصد بجلی کے پول تارین مہیا کر دئیے جائیں گے،یونین کونسل بھیڈی کو دیگر یونین کونسلز کی مقابلے میں فنڈز کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی،
وہ ان خیالات کا اظہار بھیڈی کے مقام پر عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ضلعی افسران کو بھیڈی لانے کا مقصد یہاں کے لوگوں کے مسائل کو حل کروانا تھا عوام علاقہ بھیڈی کے تعاون سے مسائل کو حل کریں گے،
دیگر یونین کونسلز حویلی کی نسبت یونین بھیڈی میں نظام زندگی مشکل ہے، وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے معذرو بیواؤں نادار یعتم بچوں کے لیے فنڈز قائم کیا ہے
میری کوشش ہو گی کہ یونین کونسل بھیڈی کے مستحق افراد کو زیادہ تعداد میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر حکومت میری زمہ داری میں شامل ہے کہ آپ لوگوں کے تعلیم صحت،بجلی روڈ انفراسٹرکچر کے مسائل کو حل کروں تاکہ یہاں کہ لوگوں کے نظام زندگی کو بہتر بنا جا سکے۔
Comments are closed.