تعلیم کے میدان میں خدمات سر انجام دینے والےامر ہو جاتے ہیں،فیصل راٹھور
پلنگی حویلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا اہم جزو ہیں،اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،تعلیم کے میدان میں جو لوگ خدمات انجام دیتے ہیں وہ امر ہو جاتے ہیں ۔اساتذہ کرام کو معاشرے میں جو مقام حاصل ہے وہ کسی دوسرے طبقے کو حاصل نہیں ہے، استاد کا جو مقام ہے وہ نہایت خاص ہے کیونکہ اساتذہ کرام معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،حویلی میں تعلیم کے میدان میں والد محترم راجہ ممتاز حسین راٹھور نے دور رس کارہائے نمایاں سر انجام دئیے انشاءاللہ میں بھی ان کے نقش قدم پر چلوں گا، تعلیم کے میدان میں موجود اصلاحات جاری رہیں گے،ہماری حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے خاص کر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ اساتذہ کی عزت کرنے سے معاشرہ اور قومیں ترقی کرتی ہیں،جس دور سے ہم گزر رہے ہیں سکولوں کالجز میں تاریخ اورثقافت کے پروگرامات ہونے چاہیے ایسے پروگرامز سے تہذیب اور ثقافت کا تعین ہوتا ہے،نئی نوجوان نسل کو تحریک آزادی کشمیر رشتہ پاکستان سے متعلق آگاہی ہونی چاہیے، وہ ان خیالات کا اظہار راجہ غلام سرور خان گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پلنگی یوم والدین کی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ آج ہم سوشل میڈیا ٹوئیٹر فیسبک پر ہم لکھیر کے فقیر بن چکے ہیں ہمیں اپنی تاریخ،علم ادب اور ثقافت کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے تاکہ اصل حقائق کا ادراک ہو سکے، ریاست اور ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے اندر بے پناہ مشکلات اور مسائل ہیں اگر ہم اپنی قوم کی بہتر معاشرتی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنا ہو گا، معاشرے کی بہتری کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو بلا تفریق عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں,ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں تعلیم اور صحت کے مسائل کو حل کر رہے ہیں،ہائیر سکنڈری سکول پلنگی کو مثالی ادارہ بنانے کے کیے بلڈنگ کی تعمیر کے لیے جلدی فنڈز مہیا کرو گا، دنیا نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب تقریروں کا دورہ ختم ہو چکا ہے آج ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے،سوشل میڈیا پر تیس سیکنڈ کی وڈیو گھنٹوں کی تقریر سے زیادہ لوگوں کے دلوں اور دماغوں پر اثر کرتی ہے، لوگ حویلی اور تاؤ بٹ بیٹھ کر ساری دنیا دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں میرٹ لے کر آئے ہیں،اساتذہ کے پیشے کو ہم نے عزت اور مقام دینا ہے تا کہ معاشرے کے بہترین لوگ اس پیشے سے محبت کر کے اس کو اپنائیں اور اقوام کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں، اس موقع پر انہوں نے سکول کے بچوں کو سٹیج پر بہترین اندر میں ثقافتی پروگرام ٹیبلو پیش کرنے پر پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed.