عبدالقیوم نیازی کی ساجد اقبال کے دفترآمد،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

عبدالقیوم نیازی کی ساجد اقبال کے دفترآمد،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت
یواے ای (بیوروپوٹ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران گزشتہ روز یواے ای کے معروف کشمیر ی بزنس مین سیاسی وسماجی رہنما سردار ساجد اقبال کےآفس دبئی میں ملاقات کے دوران کی سردار عبدالقیوم نیازی نے سردار ساجد اقبال کو باضابطہ پاکستان تحریک انصاف میں شمیولیت کی دعوت دی سردار عبدالقیوم نیازی کے ہمراہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ شجاعت خان، رہنما تحریک انصاف سید وارث گیلانی۔خان کبیر، سردار سجاد خان، سردار عامر یعقوب موجود تھے اس موقع پر سینئر صحافی چیف ایڈٹیر روزنامہ سٹیٹ ویو راجہ شہزاد، عابد چغتائی۔ زوہیب اکسر۔ سردار ثاقب عباسی۔راجہ عاصم۔ احسن انقلاب۔ اور دیگر شریک تھے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار ساجد اقبال ہما ری اس خواہش پر ضرور نظر ثانی کرتے ہوے ہمیں مایوس نہیں کریں گے ایسے ہی نوجوانوں کی پاکستان تحریک انصاف کو ضرورت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے جس پودے کی آزادکشمیر کی اندر ابیاری شروع کی ہے سردار ساجد اقبال جیسے نوجوان ہی اس کو ایک تنا ور درخت بنائیں گے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کارکنوں کی عزت کا پورا پورا تحفظ کیا جائے تحریک انصاف کا کارکنوں کسی شخصیت کے ساتھ حادثاتی نہیں جوڑا ہوا ہے بلکہ تحریک انصاف کے نظریات، سوچ فکر اور بانی قائد تحریک انصاف کے دیے ہوئے فلسفے کے ساتھ اس کا اور کیا ثبوت ہوگا کہ حالیہ پاکستان کے اندر ہونے والے الیکشن میں نشان چھین جانے کے باوجو بھی عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے نشانات پر ہی مہر لگا کر یہ ثابت کیا کہ تحریک انصاف ایک نظریے ایک سوچ ایک فکر کا نا م ہے جو عوا م کے دلوں میں رچ بس گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گہرائی میں نہیں جانا چاہتا ہوں آزادکشمیر کے اندر میرے دو ر کو میرے بعد دو وزیر اعظم تبدیل ہوئے عوام فیصلہ کریں کس کا اقتدار کا دور سب سے اچھا تھا عوامی راے کا ہم بہت احترم کرتے ہیں اس موقع پر معروف کشمیر ی بزنس مین سیاسی وسماجی رہنما سردار ساجد اقبال نے کہا کہ میں سب سے پہلے صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی اور ان کے ساتھ انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتاہوں یہاں دفتر میں تشریف لائے میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اس وقت مل کر ریاست عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہتر سے بہتر حکمت عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے وسائل ہونے کے باوجود عوام کے مسائل میں ائے روز اضافہ ہوتاجارہا ہے جو حالیہ عوامی ایکشن کیمٹی جو تحریک تھی عوام جو اپنے حقوق کے لیے سٹرکوں پر نکلے اس میں کیا اچھا ہوتا کہ سیاسی پارٹیاں اس کی قیادت کرتی سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے تلے یہ احتجاج کیا جاتا تو اس میں ہندوستان کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع نہ ملتا اس احتجاجی تحریک میں ساری پارٹیوں کے لوگ موجود تھے لیکن سیاسی قیادت کا نہ ہونا ایک افسوس ناک بات تھی جس سے عوام اور سیاسی قیادت میں ایک خلا پیدا ہوانیدہ اس حوالے سے سیاسی قیادت کو سوچنا چاہیے پبلک کی ڈیمانڈ کو دیکھنا چاہیے ان کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہے اس وقت خطہ کشمیر میں ، غربت مہنگا ئی بے روزگاری، بھوک ننگ افلاس میں اے روز اضافہ ہوتا جارہے اس وقت ہم سب کو اس طرف سوچنے کی ضرروت ہے بلکہ ان کے حل کی طرف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے عبدالقیوم نیازی کی خواہشات کا احترم کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بہت وقت پڑا ہے جلد بازی سے کا م نہیں کرتے ہیں سیاست میں سمجھتاہوں کہ ایک عبادت ہے اللہ کے فضل کرم سے اُس عباد ت کو میں فرض سمجھ کر اپنے حصے کا دیا جلا رہاہوں اس کی روشنی میں انشااللہ بہتر فیصلہ ہو گا اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ شجاعت خان، رہنما تحریک انصاف سید وارث گیلانی۔خان کبیر، سردار سجاد خان، سردار عامر یعقوب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم سردار ساجد اقبال کے پاس ایک امید لے کر ائے ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ اُن سے جو ہماری امید وابستہ ہے اُسے پوری کرتے ہوئے جلد ہمارے قافلے کا حصہ بنے گے اور عمران خا ن کے وژن کو آگے بڑھانے میں ہماری رہنمائی کریں گے

Comments are closed.