معلمین قرآنی تعلیمات ناظرہ مع تجوید وفہم القرآن کو فروغ دیں،شفیق اصغر صدر
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)کریکٹرایجوکیشن اکیڈمی بھمبر میں 25 روزہ ٹریننگ ورکشاب برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ٹیچرز کے بیج کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں بطور مہمان خصوصی محمد شفیق اصغر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر نے شرکت کی۔شرکاء ورکشاب کو کامیاب 25 روزہ تکمیل پر سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
معلمین کرام نے مختلف پریزنٹیشنز دیں۔بلخصوص اساتذہ کرام کا کہنا تھا اکیڈمی کا ماحول سہولیات ٹرینرز کی قابلیت اور رویہ زندگی بھر یاد رہے گا ۔
تربیتی ورکشاب کے بعد اساتذہ کرام قرآنی آیات کا لفظی ترجمہ مع گرامر کر سکتے ہیں ۔نیز ورکشاب سرگرمیوں میں جدید میتھڈ/ اشاروں کے ذریعہ آیات میں موجود ضمائر ،افعال کی گردانیں،لفظی ترجمہ و تشریح شامل تھی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شفیق اصغر نے اساتذہ کو ھدایات دیں ” تمام معلمین قرآنی تعلیمات ناظرہ مع تجوید وفہم القرآن کو فروغ دیں۔
بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔تاہم قرآن ایجوکیشن کے لیے کریکٹر ایجوکیشن کے جدید طریقہ تدریس اور کریکٹر بلڈنگ کے 25 اوصاف پر مشتمل نئی تعلیمی پالیسی کے اقدامات کو سراہا ۔
ایجوکیشن آفیسر نےاساتذہ کرام کو عملی طور پر ،اخلاص، محنت ،استقامت کیساتھ سیکھ کر طلباء کو سیکھانے کی تذکیر بھی کی ۔
محمد عامر ضلعی کوآرڈینٹر (کریکٹر ایجوکیشن ) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کیساتھ تقریب کا اختتام کیا۔
Comments are closed.