منشیات مقدمے میں ملوث مجرم کو5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منشیات مقدمے میں ملوث مجرم کو5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)منشیات مقدمے میں ملوث مجرم کو5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ سردار اکرم خان نےتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 

عدالت نے اپنے حکمنامہ میں لکھاکہ ہرگاہ مقدمہ زیر عدالت نمبر 08/2020درج تھانہ پولیس سٹی بھمبر میں مجرم حسن عارف ولد محمد عارف قوم راجپوت ساکن برپہملہ نمبر1تحصیل برنالہ ضلع بھمبر کو جرم زیر دفعہ CNSA.C9کے تحت قصور وار پاتے ہوئے پانچ سال قید ہا مشقت کی سزا اور مبلغ ایک لاکھ(100000) روپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے

عدم ادائیگی جرمانہ عائد شدہ پر مجرم مزید چھ ماہ قید کی سزا برداشت کرنے کا مستوجب ہوگا مجرم حسن عارف کو دفعہ382Bض ف حراستی عرصہ کا استفادہ دیا جاتا ہے

مجرم ڈسٹرکٹ جیل بھمبر میں سزائے قید برداشت کرے گا وارنٹ قید معہ مجرم ڈسٹرکٹ جیل بھمبر کے لیے حوالہ پولیس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے بنیادی مرکز صحت چھنی تھوتھال,گورا نکا اور فرسٹ ایڈ پوسٹ جبی کا وزٹ کیا،

سنٹر کے تفصیلی دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حاضری کا ریکارڈ ،ای پی آئی ویکسینیشن، سٹور کا مکمل ریکارڈ اور ادویات چیک کیا ور ریکارڈ کو درست مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ مکمل کرنے اور فیلڈ میں ٹور کرکے ڈیفالٹر کوور کرنے کی ہدایات جاری کیں،

 

Comments are closed.