سماہنی،جموں پونا تا بیلا تعمیر ہونے والی سڑک، مون سون کی بارشوں نے کرپشن کا پول کھل دیا
سماہنی، پونا تا بیلا تعمیر ہونے والی سڑک ،مون سون کی بارشوں نے کرپشن کا پول کھل دیا
سماہنی پونا(تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی کی مرکزی شاہراہ جموں پونا تا بیلا تعمیر ہونے والی سڑک مون سون کی بارشوں نے کرپشن کا پول کھل دیا ۔
ناقص اور غیر معیاری میٹریل سے تعمیر ہونے والی سڑک جگہ جگہ سے دھنسنا شروع ہو گئی ، عجلت میں کیے گئے ناقص کام اور تھیکنس کی مقدار میں کمی کے باعث سڑک جلد مکمل تباہ ہونے کا امکان بھی ہے ،
نجی کمپنی امتیاز اینڈ کو کی جانب سے تعمیر سڑک کی تباہی پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے ،
شہریوں کا کہنا ہے سڑک کو نا تو لیول کیا گیا نا ہی بجر اور اسفالٹ کی مقدار پوری ہے جس کی وجہ سے سڑک دھنسنا شروع ہوگی ہے ۔
اگر مون سون میں متوقع سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں تو بارشوں کا پانی سڑک کو بھی ساتھ بہا کرلے جائے گا ۔ جوکہ محکمہ شاہرات کے ناک تلے ناقص کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور وزیراعظم کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ،،
عوام علاقہ نے احتساب بیورو آزاد کشمیر سے معاملے کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
یہ بھی پڑھیں
سب ڈویژن سماہنی میں پنڈ سوہلناں سے سرسالہ کھمبے منتقل کیے جانے پر اشتعال انگیزی اہلیان پنڈ سوہلناں نے کھمبے چھین لیے معاملہ پر دوسرے روز ڈنڈے سوٹے چلنے سے خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے 4 عدد کھمبے اٹھانے اور تصادم کا معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا زرائع کے مطابق جمعرات کی رات مرحوم ماسٹر جان محمد کے گھر طویل عرصہ سے موجود کھمبے ماسٹر جان محمد کے فرزند کی معاونت سے لیگی راہنما صوبیدار قربان حسین آف سرسالہ افراد کے ہمراہ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ شور شرابا برپا ہو گیا
Comments are closed.