وزیراعظم آزاد کشمیر کی ڈاکٹر انصر ابدالی سے تعزیت

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم۔فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیر صحت اور ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اطلاعات ،مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر ، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور کوآرڈینیٹر ہمراہ صدر ریاست حنیف کھٹانہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.