لاہور(سپورٹس رپورٹر) آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن پاکستان کیلئے ایک تاریخی ایونٹ ہے 38 ممالک کے 869 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت پاکستان کے پُر امن ہونے کا ثبوت ہے کے علاوہ پاکستان ورلڈ کلاس تائیکوانڈو ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مقابلوں میں حصہ لے کر نہ صرف بہت قیمتی تجربہ حاصل ہوا بلکہ پاکستان کا ایک مثبت امیج بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے اور عالمی تائیکوانڈو کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو یونین کرنل( ر ) وسیم احند جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹ ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تعاون بہت ضروری ہے۔
ایشین تائیکوانڈو یونین پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ اور انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد میں بھرپور سپورٹ کر رہی ہےcاسپانسرز اور میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
