موسلا دھار بارش،راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،اسپیل ویز کھول دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچ گئی،پانی کی سطح میں اضافے کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے،ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپل ویز کھلنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.