پاکستان اور بحرین کے پارلیمانی تعلقات میں نئی پیش رفت، اسپیکر قومی اسمبلی سے بحرینی وفد کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرینی پارلیمانی وفد کی بحرین کے ایوان نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بحرین کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم،بحرینی ایوان نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات۔ کی، ملاقات کے دوران ایازصادق نے کہا کہ معتدد بار بحرین کا دورہ کرنے کا موقع ملا، بحرینی عوام سے ہمیشہ محبت اور پیار ملا، پارلیمانی روابط میں اضافہ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،
پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلین ے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،
پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں، دونوں برادر ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، بحرینی پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر دلی خوشی ہوئی، پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد بحرین میں مقیم ہے، صدر بحرینی ایوان نمائندگان نے کہا کہ بحرین پاکستان کو ایک اہم برادر اور دوست ملک تصور کرتا ہے،
پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، صدر احمد بن سلمان المسلم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، بحرینی اسپیکر نے کہا کہ بحرین کی پارلیمان 40 اراکین پر مشتمل ہے،بحرین پاکستان کے ساتھ پارلیمانی، تجارتی، آئی ٹی اور دیگر متفرق شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، بحرین کی پارلیمان پاکستان کی پارلیمان کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،