اطہرمسعودوانی طویل علالت کے بعدراولپنڈی میں انتقال کرگئے

اطہرمسعودوانی طویل علالت کے بعدراولپنڈی میں انتقال کرگئے

راولپنڈی /مظفر آباد(سپیشل رپو رٹر/خبرنگار)معروف کشمیری صحافی اور کالم نگار اطہر مسعود وانی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ اطہر مسعود وانی آزاد کشمیر کے سابق مشیر حکومت عبدلصمدوانی کے صاحبزادے تھے

اطہر مسعود ہفت روزہ کشیرکے چیف ایڈیٹر اور مختلف اخبارات سے وابستہ رہے ہیں۔اطہر مسعود وانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پرزور حامی تھے اور انہوں نے تنازعہ کشمیر پر کئی مضامین لکھے ہیں۔بنیادی طورپر ان کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقے گاندربل سے تھا اوران کے والدین نے1947 میں ہجرت کرکے راولپنڈی میں سکونت اختیارکی تھی۔

اطہرمسعودوانی طویل علالت کے بعدراولپنڈی میں انتقال کرگئے

ان کی وفات پرصدر ،وزیر اعظم آزادکشمیر ، وزرائے حکومت ،وزیر اطلاعات مو لانا پیر مظہر سعید شاہ ، فاروق حیدر، سردار عتیق، شاہ غلام قادر، عبدالقیوم نیازی ، سردار یعقوب ، احمد رضا قادری ، عبدالخالق ،وائس چیئرمین پر یس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار، صدر اے کے این ایس امجد چوہدری ،سابق صدر اے کے این ایس زاہد تبسم، سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب ،سابق صدر کے جے ایف خاور نواز راجہ ،زاہدعباسی، عابد خورشید،نثار کیانی ،عابد ہاشمی ،سجاد شاہ ،ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس میڈم شمیم اشرف صاحبہ،کفیل احمد خان،اعجاز عباسی،سردار جاوید اقبال،اعجاز خان،سابق سیکرٹری کے جے ایف عقیل انجم، کشمیر جرنلسٹس فور کے صدر سردار عرفان سدوزئی سینئر نائب صدر اقبال اعوان ، نائب صدر دانش ارشاد ، نائب صدر خالد شاہ ، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر سینئر جوائنٹ سیکرٹری سردارنثار تبسم ،جوائنٹ سیکرٹری ،حسیب شبیر ، جوائنٹ سیکرٹری غلام نبی کشمیری ، سیکرٹری فنانس سردار عمران اعظم ، سیکرٹری اطلاعات علی حسنین نقوی ممبران ایگزیکٹو باڈی سردار طلحہ جاوید ، اللہ داد صدیقی قاضی ،صغیر ، راجہ احسن حمید، راجہ خرم زاہد ، سردار ندیم اقبال ، لیاقت مغل ، راجہ ظہور عالم ، فوزیہ علی نے مرحوم کی وفات پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا

فورم کے ممبران اور عہدیدران پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صر جمیل عطا فرمائے دریں اثناممتاز کشمیری صحافی و روزنامہ جموں و کشمیر کے مستقل کالم نگار سابق سیکرٹری فناس اے کے این ایس،سابق ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس اطہر مسعود وانی کی ناگہانی وفات پر قلم قبیلہ میں گہرے سوگ و غم کی کیفیت طاری ہو گئی

انکے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح ریاست بھر میں پھیل گئی،امن اتحاد ایکشن کمیٹی و یونائیٹڈ فورم نلوچھی کے عہدہ دران و ممبران طارق خان مغل،مہتاب نواب علی خان سمیت کہنہ مشق صحافی لیاقت بشیر فاروقی،ندیم احمد اعوان،وسیم خان جدون،سردار ابو بکر صدیق،اشتیاق احمد آتش،سابق جسٹس منظور الحسن گیلانی،اعوان اتحاد ضلع مظفرآباد کے صدر عزیز اعوان و دیگر نے مرحوم کی وفات کو ملکی ناقابل نقصان قرار دیا ہے۔

مرحوم عبدالصمد وانی کے صاحبزادے اور ممتاز ریٹائرڈ بیوروکریٹ فرحت علی میر کے برادر نسبتی تھے,انہوں نے اطہر مسعود وانی کی صحافتی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات مغفرت کے لیے دعا کی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام عیلین عطا فرمائے۔

Comments are closed.