پلاک پل ڈڈیال،عوام نے کنٹینر زور بازو پر دریابردکردیا

پلاک پل ڈڈیال،عوام نے کنٹینر زور بازو پر دریابردکردیا آزادکشمیر میں حالات کشیدہ، قیمتی جانوں کو خطرات لاحق
میرپور(بیورورپورٹ)حالات تیزی سے خرابی کی جانب گامزن قیمتی جانوں کو خطرات لاحق ایکشن کمیٹی کا انٹری پوائنٹس کی جانب مارچ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیئے بپھری ہوئی عوام نے پلاک پل ڈڈیال پر لگائے گئے کنٹینر اپنے زور بازو پر دریا برد کر ڈالے

 

دوسری جانب پولیس ہائی الرٹ حالات کشیدہ منگلا صاحب چک کے مقام پر کنٹینر لگنے کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات ایکشن کمیٹی کے قافلے میں این جی اوز کی ایمبولینس بھی شامل بات چارٹر آف ڈیمانڈ کی بجانے کہیں اور جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ریاستی حکمرانوں کو حالات کا ادراک کرنا ہو گا یہ نہ ہو وقت ہاتھ سے نکل جانے

 

 

اسلام گڑھ اور چکسواری سے ڈڈیال کی طرف جانے والے قافلے کو روکنے کے لیے پلاک پل ہر کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا تھا تاہم چکسواری و اسلام گڑھ کی عوام نے بغیر کسی مشینری کے کنٹینر پل سے نیچے گرا کر راستہ کھول دیا، قافلہ ایک مرتبہ پھر دھان گلی کی طرف رواں دواں ہے

Comments are closed.