دھیرکوٹ رنگلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

دھیرکوٹ رنگلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، دوزخمی

 

دھیر کوٹ (طاہر اسلم)دھیرکوٹ رنگلہ روڈ پر چٹا پڑ چھپڑیاں کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں گاڑی (نمبر IDT-269) حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 4 افراد سوار تھے۔

 

حادثے میں تبسم بی بی زوجہ عاشق (عمر 26 سال) کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دھیرکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ عبدالہادی (عمر 15 سال) موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

گاڑی کے ڈرائیور عاقب ولد محمد اشرف ساکنہ موہڑہ نتھگراں اور عالیہ بی بی زوجہ گلفراز ساکنہ ہاڑی چیر کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس کے اہلکار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دھیرکوٹ پہنچ گئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.