ماحولیاتی مزاحمت کے فروغ کے لیے فیز تھری کی لانچنگ

ماحولیاتی مزاحمت کے فروغ کے لیے فیز تھری کی لانچنگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کلائمیٹ ایڈوکیسی کے حوالے سے ہلال احمر کی فیز تھری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی مزاحمت کے فروغ کے لیے فیز تھری جیسی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور جرمن ریڈ کراس کی شراکت سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام سے جاری ہے۔ 2022 کے سیلاب اور شدید گرمی کی لہر جیسے خطرات کے پیش نظر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

رومینہ خورشید نے کہا کلائمیٹ ایڈوکیسی فیز تھری کے تحت کمیونٹی پر مبنی اور سائنسی بنیادوں پر مسائل کے حل کرنے ہیں۔ جرمن ریڈ کراس کی معاونت سے مقامی سطح پر ماحولیاتی استعداد بڑھانے کا منصوبہ ہے

Comments are closed.