مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن کے اصولوں پر نہ چلنا ہے ،وزیر اطلاعات
راولپنڈی ( خبر نگار )آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کو عبادت سے راضی کریں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطاعت سے راضی کریں اور مخلوق خدا کو خدمت سے راضی کریں ۔ آج کی یہ تقریب ان بچوں کے اعزاز میں ہے جنہوں نے ابتدائی تعلیمی سال اعزاز کے ساتھ مکمل کئے ۔
انہوں نے وائٹ کوٹ تقریب کے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور آج آپ نے وائٹ کوٹ پہن لئے ہیں ،آج آپ نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہے اللہ پاک آپ کو آخری سیڑھی تک کامیابی عطا فرمائے ۔انیسویں صدی سے اسکا آغاز ہوا اور نوے کی دہائی سے وائٹ کوٹ تقریب کا آغاز ہوا ۔
مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ قرآنی اصولوں پرنہ چلناہے،پیرمظہر
اللہ پاک آپ کو آخرت کی منازل میں بھی کامیابی عطا فرمائے ،میں ایک طالب علم ہوں علم کی مجلس میں میں ایسے خوش ہوتا ہوں جیسے مچھلی پانی میں خوش ہوتی ہے ،آپ بھی ہمیشہ طالب علم رہیں جیسے ہی ہم یہ سمجھتے ہیں ہم گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں تو پھر خرابی آتی ہے ۔
طلباء سوال کرنے کی عادت ڈالیں اور اساتذہ سوال و جواب کو اہمیت دیں ،اس طرح سیکھنے کا موقع ملتا ہے ،ہماری ینگ جنریشن ہماری طاقت ہے یہ باعث فخر بھی ہے اور اس اگر ان کی تعلیم و تربیت میں کمی رہ جائے تو پھر خرابی بھی جنم لیتی ہے ،
مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ قرآنی اصولوں پرنہ چلناہے،پیرمظہر
وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ان خیالات کا اظہار وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں وائٹ کوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چییرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید میاں ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل(ر) محمد احمد ہلال امتیاز ملٹری ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئر (ر) سید گلزار علی بخآری ستارہ امتیاز ملٹری کے علاؤہ فیکلٹی ممبران اور میڈیکل طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ قرآنی اصولوں پرنہ چلناہے،پیرمظہر
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹر کی مسکراہٹ شفاء ہے ڈاکٹر اور عالم کو خوش اخلاق ہونا چاہیے آپ کے عوام سے واسطہ رہتا ہے ایمرجنسی میں آپ کو اپنا کام زیادہ کرنا پڑتا ہے اللہ نے آپ کو اس کام کیلیے چنا ہے لہذا محنت سے اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے
انہوں نے کہا کہ دین سے جڑیں دین ترقی سے نہیں روکتا، استاد استاد ہوتا ہے اسکی عزت کو لازم رکھیں ،دین اسلام چند عبادات کے مجموعے کا نام نہیں ہے یہ کوئی ہندو ازم نہیں ہے نہ نصرانی ہے کہ صرف اتوار کو حاضری دینی ہے اسلام دین ہے یہ سسٹم آف لائف ہے
،ہم پر اللہ کا کرم ہے کہ ہماری دنیا بھی عبادت ہے اگر ہم اسے اللہ کے حکم اور رسول اللہ کے طریقے کے مطابق ڈھال لیں ،ملازمت ،تجارت ،پڑوسی سے اچھا سلوک ،کھانا کھانا ،سونا ،جاگنا سب عبادت ہے ۔
مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ قرآنی اصولوں پرنہ چلناہے،پیرمظہر
انہوں نے کہا وجود دو چیزوں سے بنا ہے مادہ اور روح اللہ پاک ہر چیز امر کن سے بنایا انسان کو اللہ پاک نے خود بنایا پھر اس میں اپنی روح پھونکی ،آپ ڈاکٹر بننے جا رہے ہیں اس لئے آپ سے یہ باتیں کرنا ضروری ہیں تاکہ آپ تخلیق انسان کو سمجھیں کیوںکہ آپ کںےتعلق انسان سے ہے ۔آپ ڈاکٹر بن کر جب انسانیت کی خدمت کریں گے تو آپ کو پتہ ہو گا کہ اس سے دنیا میں بھی عزت ملے گی اور آخرت میں بھی نیکی مکے گی تو آپ کا بطور ڈاکٹر خدمت کا جذبہ بڑھ جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میری سات نسلیں استاد رہی ہیں میں ایک طالب علم کے طور پر آپ کے سامنے حاضر ہوں ،سورج ،چاند ،پر ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر اگر سورج یا چاند نہ نکلیں تو کائنات پر فرق پڑے گا اس کا مطلب ہے ساری کائنات انسان کیلیے بنی ہے اس لیے انسان کی بڑی اہمیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت قرآن پاک سے واضح ہے ۔
مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ قرآنی اصولوں پرنہ چلناہے،پیرمظہر
Comments are closed.