کیتھلے سینٹرل مسجد میں کمیونٹی فرج کا آغاز، ضرورت مندوں کیلئے مفت خوراک فراہم
کیتھلے (کشمیر ایکسپریس نیوز)کیتھلے مرکزی جامع مسجد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ایک کمیونٹی فرج کا آغاز کر دیا ہے، جو درحقیقت ایک فوڈ بینک کا کام کرے گا اس فرج میں دودھ، سیریل، بسکٹس، پھل، سبزیاں اور ٹن پیک اشیاء سمیت دیگر غذائی اشیاء دستیاب ہوں گی۔
مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے صدر شوکت میرپوری کیتھلے سنٹرل وارڈ کے کونسلرمحسن حسین اور کمیونٹی فرج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہاں کیتھلے کمیونٹی فرج میں ہم تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارا مقصد ان خاندانوں اور افراد کی مدد کرنا ہے جو مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی کمیونٹی کو مفت اور غذائیت بخش خوراک فراہم کی جائے، ساتھ ہی سپر مارکیٹس اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر خوراک کے ضیاع کو کم کیا جائے۔ اس اقدام سے نہ صرف ضرورت مندوں کو کھانا ملے گا بلکہ ماحولیات کو بھی فائدہ ہوگا۔
کمیونٹی فریج کے منتظمین اور رضا کاروں کا کہنا ہے کہ کیتھلے کمیونٹی کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ منصوبہ ہمارے اتحاد اور سماجی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا مشن ہے امن پھیلاؤ اور لوگوں کو کھانا کھلاؤ
اس موقع پر سابق مئیر کونسلر ناظم اعظم، مولانا حافظ محمد نسیم نقشبدی ، معروف سماجی شخصیت مسلم ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی اکبر چشتی جامع مسجد کے علماء اور منتظمین کی بڑی تعداد موجود تھی
انہوں نے یارکشائر بھر میں کمیونٹی فریج کے آغاز کو ایک شاندار اقدام قرار دیا جس سے ضرورت مند مستفید ہو سکیں گے معلوم رہے جامع مسجد کیتھلے میں کمیونٹی فرج بدھ کے روز شام 5 بجے سے 7 بجے تک اور اتوار کے روز صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلا رہے گا۔
Comments are closed.