عائشہ سید حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری مقرر
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی صدارت میں منصورہ میں مرکزی نظم کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔
جس میں باہم مشاورت سے عائشہ سید کو ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا گیا ہے- سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے ان کے لیے استقامت اور فرائض منصبی کی احسن ادائیگی کے لیے خصوصی دعا کی ہے #
Comments are closed.