مقبوضہ کشمیر،شدید برفباری، بڑے پیمانےپرلینڈسلائیڈنگ کاخطرہ

مقبوضہ کشمیر،شدید برفباری، بڑے پیمانےپرلینڈسلائیڈنگ کاخطرہ

سرینگر (کشمیر ایکسپریس نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں شدید برفباری،بڑے پیمانے پر لینڈسلائیڈنگ و برفانی تودے گرنے کاخطرہ،مقامی آباد ی میں خوف وہراس پیدا ہوگیا، ضلع کشتواڑ کے علاقے بیگ پورہ میں ایک برفانی تودہ گر اہے ۔

قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تودہ گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے۔واضح ر ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔

کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں جس سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں،قابض حکام نے پہلے ہی لوگوں کو ابرفانی تودے گرنے کے بارے خبردار کیاتھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.