گرین فنانسنگ میں میرٹ چاہتے ہیں، مصدق ملک

کمزور پوزیشن سے بات نہیں کرینگے،گرین فنانسنگ میں میرٹ چاہتے ہیں، مصدق ملک

اسلام آباد(رازق بھٹی) وفاقی وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی و دیگر معاملات کے پیش نظر بین الاقوامی دنیا سے کمزور پوزیش کی بنیاد پر بات نہیں کریں گے،

گرین فنانسنگ / فنڈز کا 85% امریکہ، چین اور مغربی ممالک کو دیا جا رہا ہے، اگر ٹیکس اور ٹیرف کی بات کرنا ہے تو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر گرین فنانسنگ پاکستان کر مہیا کی جاۓ، موجودہ حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، کوریا کی ATR نامی کمپنی کے اشتراک سے 25 ملین ڈالرز کے 250 ٹریٹمنٹ پلانٹس پنجاب میں لگاۓ جا رہے ہیں،

سٹاک اکسچینج طرز کی گرین اکسچینج متعارف کراٸی جا رہی ہے، پاکستان کی آنے والی نسلوں، زراعت اور ماحول کو ترقی کی راہ ہر گامزن کر رہے ہیں، جلد قدرتی ماحول زندہ ہو گا جس میں بلبل بولتی اور جگنو چمکتے نظر آٸیں گے، پاکستان ماحول کر آلودہ نہیں کر رہا،

پاکستان کی زمین امیروں کے لٸے نہیں بلکہ غریبوں کے لٸے آسان کریں گے، کاربن تجارت کو دوست ممالک کے ساتھ ملکر آگے بڑھاٸیں گے، پاکستان کے قیمتی ذہین لوگ اب پاکستان میں رہ کر کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی آٸی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں کاربن تجارت کے ساز گار ماحول موجود ہے، دنیا سے کمزور پوزیشن پر بات چیت نہیں ہو گی، پاکستان اور پاکستانی عوام خود دار ہے دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جو ماحول دوستی میں مدد کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں، زراعت اور ماحول کو ترقی کی راہ ہر گامزن کر رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ نے ماحولیات کے بہتر اقدامات کیے ہیں، وزیر اعظم پاکستان نے COP29 میں دنیا کو گرین کاربن اور ماحول دوستی کا پیغام دے کر بنیاد رکھی۔ اگر اسلام آباد میں شفاف پانی میسر نہیں تو پسماندہ علاقوں کیسے ممکن ہو سکتا بین الاقوامی دنیا کو شفاف انداز سے فنڈز کی تقسیم ممکن بنانا ہو گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.