آئندہ حکومت جیالوں کی ہی ہوگی،فیصل راٹھور

اہم لوگوں کی شمولیت ثبوت ہے کہ آئندہ حکومت جیالوں کی ہی ہوگی، فیصل راٹھور

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ و بو کے پھول شامل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے آزاد کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ میں سابق وزیر اعظم ، وزراء اور ایم ایل ایز سمیت ہر سطح کے کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی غماز ہیکہ آمدہ الیکشن اور حکومت جیالوں کی ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات جیت کر حکومت بنانےکیلئے مکمل ہوم ورک کرلیا ہے اس وجہ سے ن لیگ کے لیڈرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں مسلم لیگ ن میں تو وزرات عظمی کے خواہشمندوں کو اپنے اپنے حلقوں کے لالے پڑے ہیں

 

سردار تنویر الیاس اور ساتھی ایم ایل ایز کی شمولیت سے ہماری پارلیمانی طاقت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ن لیگ غیر سیاسی دوستوں کو زبردستی سیاست میں گھسیٹ کر کوارڈینیٹری پیش کر رہی ہے

 

ان خیالات کا اظہار وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور نے کیرنی غربی میں گجر برادری کی بڑی بیٹھک سے خطاب کرتے ہوے کیا یوسی کیرنی مندہار گاؤں غربی کیرنی اور وسطی کیرنی سے مسلم لیگ ن سے وابسطہ گجر برادری کے درجنوں راہنماوں نے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

 

گجر بیٹھک سے خطاب کرتے ہوے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کیرنی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پہلی بار اتنی سپورٹ مل رہی ہے اللہ تعالیٰ ہی دلوں کو پھرنے کی قدرت رکھتا ہے آج کیرنی کی گجر برادری نے 55 سال بعد برادری ازم کا بت توڑ دیا انشااللہ کبھی مایوس نہیں کروں گا

 

میرا مشن بلا تفریق خدمت ہے جو مجھے مرحوم ممتاز حسین راٹھور اور محترمہ فرحت ممتاز راٹھور سے ورثہ میں ملا ہے ہم نے برادریوں اور قبیلوں کی تقسیم سے نکل کر ضرورت اور برابری کی بنیاد پر کام کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ حویلی سے برادری ازم کے خاتمے کا ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے

 

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گے میں نے ہیلتھ پیکج سیاسی کے بجاے ضرورت کی بنیاد پر کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں کو دیا تعلیمی پیکج میں بھی سرحدی علاقوں کو فوقیت دیں گے کنٹرول لائن پر بسنے والے ہمارے بھائی مسلح افواج پاکستان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں دشمن کے سامنے جرات و بہادری کی مثال ہیں

 

انہوں نے کہا حویلی کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کردیا ہے مخلوط حکومت میں بھی ہم نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے آئیندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی جس میں حویلی کا نمائندہ آج سے زیادہ طاقتور پوزیشن میں ہوگا جس سے حویلی کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی

 

ہمارے قافلہ میں روز بروز لوگ شامل ہورہے ابھی چند بڑے نام باقی ہیں جنہیں مناسب وقت پر شامل کریں گے ہمارا مقابلہ کسی فرد یا جماعت سے نہیں ہمارا مقابلہ تعصب سے ہے بے روزگاری سے جہالت سے ہے بیماریوں سے ہے اور پھر ازلی دشمن بھارت کی فوج سے ہے ہم علم صحت اور روشنی سے سب کا مقابلہ کریں گے۔

Comments are closed.