بریڈفورڈ میں نیشنل ڈیفنس ڈےاورمعرکہ حق کی شاندارتقریب

بریڈفورڈ میں نیشنل ڈیفنس ڈے اور معرکہ حق کی شاندار تقریب، افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) بریڈفورڈ میں نیشنل ڈیفنس ڈے اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) سید قمر رضا کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل (ستارہ امتیاز) تھے۔

تقریب میں رکنِ برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین، لارڈ میئر کونسلر محمد شفیق، قونصل جنرل آف پاکستان زاہد احمد جتوئی، ڈپٹی قونصل جنرل سرفراز احمد اور میڈیا نمائندگان سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی نظامت کے فرائض زاہد نور نے سرانجام دیے چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا جب پرل پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر انہوں نے معرکہ حق کی عظیم کامیابی کی خوشی میں سب کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں کی گونگ میں کیک کاٹا

چیئرمین OPF سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت اور معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پاکستان آج دنیا کے نقشے پر سر بلند ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے قیمتی کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ خصوصی عدالتیں ایک ماہ کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات نمٹائیں گی، جس سے پاکستان آنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

 

رکنِ پارلیمنٹ عمران حسین نے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلق اور مسئلہ کشمیر کی آگاہی پر زور دیا۔ میزبان زاہد مغل نے چیئرمین OPF سید قمر رضا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے اورسیز کمیونٹی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں انہوں نے افواج پاکستان اور بلخصوص چیف آف آرمی سٹاف حافظ محمد عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہوئی اور سفارتی سطح پر پاکستان نے اپنا لوہا منوایا انہوں نے تقریب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس موقع بریڈفورڈ کے قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی ، نعیم عباسی اور دیگر مقررین نے پاکستانیت کے جذبے، افواج کی قربانیوں اور اوورسیز کمیونٹی کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

 

تقریب میں میڈیا اور مختلف شعبوں کی شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے پروگرام کا اختتام وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے عزم اور ظہرانے کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسی تقریبات بیرونِ ملک کمیونٹی کو اپنی جڑوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Comments are closed.