ماحولیاتی جنگ،غریب ملکوں کوبھاری قیمت چکانی پڑرہی،مصدق ملک

ماحولیاتی جنگ میں دنیا کا کردار سوالیہ، غریب ملکوں کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد(رازق بھٹی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کے 10 ممالک 85 فیصد گرین فائنانسنگ لے رہے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ماحول کو برباد کرنے والوں کو گرین فائنانسنگ بجٹ کیوں دیا جا رہا ہے

 

پاکستان کے پڑوسی ممالک کاربن ایمیشن پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ہندوستان کا ماحولیات کو تباہ کرنے میں بڑا حصہ ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے 9 فیصد جی ڈی پی متاثر ہوئی 4570 افراد کی اموات ہوئیں جو پاکستان کا بڑا نقصان ہے

 

مون سون کے اثرات کو کم کرنے کے لیے صوبوں سے مشاورت کے بعد وفاقی سطح پر پالیسی مرتب کی گئی ہے، پی ٹی ائی کی حکومت میں بلین ٹری سونامی میں کتنی کرپشن ہوئی اڈٹ کے بعد ہی بتا سکتا ہوں کہ کس حد تک کرپشن کی گئی تفصیلی جاٸزہ لیا جا رہا ہے،

 

وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں دریاؤں پر کمرشل تعمیرات گرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پورے ملک میں اباد کاریوں کے لیے صوبوں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ سٹی پالیسی پر عمل درامد کریں اور تمام اباد کاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیے

 

گاڑیوں کی وجہ سے کاربن ایمیشن سموگ کا سبب بن رہے ہیں سرکاری سطح پر لوکل ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہیے، وفاقی سطح پر بھٹوں کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے بٹھوں کی ابادکاری کو زک زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا گیا ہے اگر کسی بھی جگہ پر بھٹوں کو پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

 

وزارت ماحولیات میں کلائمٹ چینج اتھارٹی کے چیئرمین کے لیے اب تک قابل ذکر اور پڑھے لکھے فرد کا چناؤ نہیں ہو سکا جس کی وجہ زیادہ تر ریٹائرڈ افراد کا انٹرویو میں انا ہے، کوشش ہے کہ پڑھا لکھا اور ماحولیات کے اوپر تجربہ رکھنے والا شخص ہی کلاٸمیٹ أتھارٹی کا چیئرمین بنایا جائے

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روڈ وزارت ماحولیات میں بیٹ رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اب وزارت کو مکمل طور پر عمل درامد کی پالیسی پر گامزن کیا جا رہا ہے وزارت کے سٹاف کو فائلوں پر کام کرنے کے لیے نہیں بلکہ وہ فیلڈ میں جا کر عملا اپنے اقدامات کرنے ہونگے

 

پوری کوشش ہے کہ وزارت میں وزیر سیکرٹری اور اعلی عہدے دوران ایک پیج پر ہوں تاکہ وزارت کو باقاعدہ طور پر ایک ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاۓ اور پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور تباہ کرنے والے اثرات سے محفوظ کیا جا سکے

 

ائندہ ڈیڑھ ماہ میں وزارت کے اندر سٹریٹجی کو فعال کیا جا رہا ہے اور جس کی مدد سے ایک سیل قائم کیا جائے گا جس سے وزارت کے تمام معاملات شفاف طریقے سے اگے بڑھ سکیں گے

 

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پورے ملک میں قانون کے مطابق اباد کاریوں کو ایک منصوبے کے تحت لایا جا رہا ہے جس کے لیے سٹی منصوبہ پالیسی پر عمل درامد کیا جائے گا پورے ملک میں اباد کاریوں کو قانون کے مطابق لا کر صوبوں کے قانون کے تحت عمل درامد کی شکل دی جائے گی اور تمام اتھارٹیوں کو پابند کیا جائے گا کہ جب بھی کوئی تعمیراتی کام کیا جائے اس کو منصوبے کے تحت اور قانون کے مطابق کیا جائے جس سے ماحول دوست اثرات مرتب ہو سکیں

 

جنگلات محفوظ ہو سکیں اور جتنے بھی سپیشیز ہیں وہ محفوظ رہ سکیں، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ پی ٹی ائی کی حکومت میں بلین ٹری سونامی کا ایک جھوٹا نعرہ سامنے لایا گیا تمام سیاستدانوں کو جھوٹے نعرے عوام کے سامنے نہیں لانے چاہیے

 

بلین ٹری سونامی میں قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے ارڈر کے بعد چیک کر کے بتاؤں گا کہ بلین ٹری سونامی کے ذریعے پی ٹی ائی کی حکومت میں کتنی کرپشن کی گئی،

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب میں ون ون ٹو ٹو کے اہلکار ان نے انتھک کام کیا، سیلاب میں سرکاری سطح پر جو کشتیوں کی تعداد ہے اس کا میں اضافہ ہونا چاہیے تاکہ سیلاب میں متاثرہ افراد کو جلد محفوظ کیا جاۓ،

 

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے نو فیصد جی ڈی پی متاثر ہوئی 4570 افراد کی اموات ہوئی جو کہ پاکستان کا بڑا نقصان ہوا سیاستدان کیوں اواز نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے جی ڈی پی متاثر ہو رہی ہے

 

پوری دنیا میں سمندر کے اندر تباہی پھیلانے والے ممالک کو ان کی قیمت ادا کرنا ہوگی زیادہ تر سمندر میں بڑے بڑے ممالک زیادہ تر تباہی پھیلا رہے ہیں جس کی قیمت غریب افراد ادا کر رہے ہیں،

Comments are closed.