جموں وکشمیرکمیونٹی انٹرنیشنل کے وفدکی کشمیر ایکسپریس آمد

جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل(اسلام آباد) کے وفد کی روزنامہ کشمیر ایکسپریس آمد، چیف ایڈیٹر زاہد تبسم کو مبارکباد

 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل (اسلام آباد)کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے روزنامہ کشمیر ایکسپریس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور چیف ایڈیٹر زاہد تبسم کو آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

وفد میں جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے سینئر وائس چیئرمین سردار کامران اعظم، جنرل سیکرٹری راجہ پرویز احمد خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ محمد زرین خان، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد شکیل، سیکرٹری اطلاعات سید یوسف ہمدانی، ایگزیکٹو ممبر سردار الحاج محمد صدیق خان،لال محمد راجپوت اور دیگر شامل تھے۔

 

اس موقع پر وفد کے اراکین نے زاہد تبسم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں اے کے این ایس صحافیوں کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور آزاد صحافت کے استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

 

چیف ایڈیٹر زاہد تبسم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور کمیونٹی اداروں کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں اور وہ صحافی برادری کے حقوق اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.