آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا، لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کریں گے: چوہدری محمد یٰسین صدر پی پی پی آزاد کشمیر
چوک صاحباں(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اس حوالے سے خوش قسمت انسان ہوں جسے چوہدری افسر جیسے ساتھی میسر آئے جنہوں نے ہر موقع پر بغیر کسی غرض کے میرا ساتھ دیا اور چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہم جیسے مڈل طبقہ کو سامنے لایا قیادت نے جو حکم دیا یا فیصلہ کیا ہم نے فالو کیا انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کارکن آمدہ انتخابات کی تیاری کریں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے۔قریبی ودرینہ ساتھی بزرگ سیاسی و سماجی رہنما چوہدری افسر کی جانب سے سندھراڑ اپنی رہائش گاہ پر دیے گے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر چوہدری عامر یٰسین, چوہدری نجابت علی اور چوہدری افتخار علی نے بھی خطاب کیا
مہمانوں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب سے ، بزرگ رہنما چوہدری محمد افسر، صدر پی پی پی حلقہ چڑہوئی چوہدری لیاقت علی کنیالوی، سابق امیدوار برائے لوکل کونسلر جونا چوہدری سدھیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری افسر کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا گیا

Comments are closed.