میاں عبدالوحید کی زیرصدارت قومی تقریبات کمیٹی کااجلاس

میاں عبدالوحید کی زیر صدارت قومی تقریبات کمیٹی کا اجلاس،انتظامات کا جائزہ

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)موسٹ سینئر وزیرو چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی میاں عبدالوحید کی زیر صدارت قومی تقریبات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 26 جنوری یوم سیاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد ،سیکرٹری ہائرایجوکیشن محترمہ تہذیب النساء، سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید ، سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر قاضی عنائت، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل رفاقت مغل ودیگر متعلقہ محکہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔

 

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی دستخطی مہم شروع کی جائیگی جبکہ یونیورسٹیز ودیگر تعلیمی اداروں میں اس سلسلہ میں خصوصی سیمیناروں اور سیشن کا انعقاد کیاجائےگا۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیاجائیگا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی میاں عبدالوحید نے کہاکہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایاجائیگا، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ اور ناقابل تسخیر ہے ۔

 

انہوں نے ہدایت کی تمام محکمہ جات اس حوالے سے انتظامات کو بروقت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کا یوم سیاہ ہے ، 26 جنوری کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیابھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منائیں گے

 

اس سلسلہ میں دنیا بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے جن میں کشمیری بھارت کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلا ف آواز اٹھائیں گے ۔

Comments are closed.