چوک صاحباں میں رورل ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

چوک صاحباں میں رورل ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

چوک صاحباں / کوٹلی (نمائندگان کشمیر ایکسپریس)و زیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوک صاحباں میں رورل ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اس اہم اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام سے چوک صاحباں اور گرد و نواح کے دیہات کے ہزاروں شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ سکیں گی۔

افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ چوہدری عامر یسین، ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عدیل احمد، ضلعی افسران، منتخب نمائندگان، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments are closed.