یوسف گیلانی کی سینیٹرسرمدعلی کواعزازی ڈاکٹریٹ ملنےپرمبارکباد

چیئرمین سینیٹ کی سینیٹرسرمدعلی کواعزازی ڈاکٹریٹ ملنےپرمبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گرین وچ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیا انوویشن اور پبلک لیڈرشپ کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے اجراء پر نامور میڈیا رہنما اور سینیٹر سرمد علی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے میڈیا منظرنامے میں سینیٹر سرمد علی کی غیر معمولی خدمات اور ابلاغِ عامہ کے شعبے میں ان کی مؤثر قیادت کا واضح اعتراف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی قیادت میں سینیٹر سرمد علی کا کردار ملکی میڈیا کے فروغ، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی میں نہایت اہم رہا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ یہ اعزاز اخلاقی صحافت کے فروغ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور ابلاغ کے میدان میں جدت کے لیے سینیٹر سرمد علی کی مسلسل کاوشوں کا اعتراف ہے۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی خدمات آئندہ بھی میڈیا میں اعلیٰ پیشہ ورانہ اقدار اور دیانت داری کے فروغ کا باعث بنتی رہیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سینیٹر سرمد علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ترقی، جمہوری اقدار اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.