شمالی علاقوں میں اچانک سیلاب کاخدشہ،این ڈی ایم اےالرٹ
شمالی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے الرٹ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا،
21 تا 24 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں ممکنہ بارش اور برفباری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث دریائے کابل اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ
ترجمان این ڈی ایم اے نے ہدایات کی ہیں کہ دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں
نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقوں میں دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافے کا امکان،صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت
عوام نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرے سے دوبار علاقوں کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں،این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ اداروں کو معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے
موسم کی صورتحال، ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائ لیں

Comments are closed.