فاروڈکہوٹہ،عوام کاسمندرامڈآیا،فیصل راٹھورکاتاریخی استقبال

فاروڈ کہوٹہ میں عوام کا سمندر امڈ آیا،فیصل راٹھورکا تاریخی استقبال،25 منٹ کا راستہ ڈیڑھ گھنٹے میں،چھتوں سے سڑکوں تک عوام ہی عوام

 

فاروڈ کہوٹہ (نمائندہ کشمیر ایکسپریس)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکا فاروڈ کہوٹہ پہنچنے پر شاندار، پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ جیالوں اور عوام کا ایسا جمِ غفیر امنڈ آیا کہ وزیراعظم کے قافلے کو اپنی منزل تک پہنچنے میں غیر معمولی وقت لگا اور پچیس منٹ کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوا۔

 

استقبال کے موقع پر وزیراعظم کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ لوگ اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر بھی موجود تھے۔ فاروڈ کہوٹہ کی سڑکیں عوام کے سمندر کا منظر پیش کر رہی تھیں اور ہر طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے، بینرز اور نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔

 

اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO)کے نوجوانوں نے وزیراعظم کو اپنے حصار میں لے لیا اور فضا جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے زرداری، جئے بلاول، جئے فریال تالپور اور جئے فیصل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

 

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیر اور مبشر منیر اعوان بھی موجود تھے۔ عوام کے جوش و خروش اور فقیدالمثال استقبال نے اس بات کا واضح پیغام دیا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو علاقے میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔

 

Comments are closed.