مظفرآبادپولیس کی شاندارکارروائی،اغواءشدہ نومولودبازیاب
مظفرآباد پولیس کی شاندار کارروائی: اغواء شدہ نومولود دو دن میں بازیاب، ملزمان گرفتار
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) مظفرآباد ضلع پولیس نے قابلِ تحسین کامیابی حاصل کرتے ہوئے سی ایم ایچ مظفرآباد سے اغواء شدہ نومولود بچےکو صرف دو دن میں بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ اس کارروائی میں اغواء میں ملوث خاتون اور اس کے دیور یعنی سہولت کار سوزوکی ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کامیاب کارروائی ڈی آئی جی پولیس مظفرآباد راجہ شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات کے تحت انجام دی گئی، جن کی نگرانی میں ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے ڈی ایس پی سٹی راجہ فیصل شفیق، ڈی ایس پی نصیرآباد سید اشتیاق گیلانی اور وجاہت کاظمی کو فوری طور پر ملزمان کو ٹریس اور بچے کی بازیابی کا خصوصی ٹاسک دیا۔
سٹی پولیس کی ٹیم، جس میں ایس ایچ او سٹی سید وجاہت کاظمی، راجہ صائم داد اور محمد اقبال شامل تھے نے پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
نومولود بچے کو لمیاں پٹیاں کے پہاڑی علاقےسے بازیاب کر کے اس کی والدہ کے حوالے کیا گیا، جس موقع پر والدہ اور عزیز و اقارب نے پولیس کی ستائش کی اور دعائیں دیں۔
اس کامیابی پر عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے مظفرآباد پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔ آزاد جموں و کشمیر پولیس نے بھی اس اہم کامیابی پر ٹیم کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Comments are closed.