اوورسیزکانفرنس،کشمیریوں کی آراءکوقومی دھارے میں شامل کرینگے

اوورسیز کانفرنس،کشمیریوں کو قومی دھارے میں شامل کرینگے،وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اوورسیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاستِ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اوورسیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کرنا اور ان کی آراء کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ان کی مشاورت اور شمولیت سے قومی اہداف کے حصول کو مزید تقویت ملے گی۔

 

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کانفرنس کے ذریعے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

اس موقع پر اظہر بڑالوی نے اوورسیز کانفرنس کے انعقاد کو بروقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.