ڈی ایچ کیو بھمبر میں ڈاکٹر محمد وسیم کی مثالی خدمات
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات فرض شناس اور خوش اخلاق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد وسیم مریضوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد وسیم نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں بلکہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے خوش اخلاقی، نرم مزاجی اور ہمدردانہ رویہ بھی ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔
ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کا بروقت اور مؤثر علاج ڈاکٹر محمد وسیم کی اولین ترجیح ہے، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں اطمینان پایا جاتا ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈاکٹر محمد وسیم کے مثالی طرزِ عمل، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کو کھلے الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فرض شناس ڈاکٹر ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔

Comments are closed.