ریاست بھر میں پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کرینگے،یاسین قریشی
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر محمدیاسین قریشی کاکہناہے کہ آزادکشمیر پولیس کو مثالی ادارہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔
خطہ آزادکشمیر امن کا گہوارہ ہے ،ریاست بھر میں پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کریں گے ۔پولیس نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی تحریک کررہے ہیں۔پولیس عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔پولیس کا رویہ اچھا ہونے سے شاکی کو ریلیف ملتاہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر محمدیاسین قریشی نےڈی آئی جی خالد چوہان کے ہمراہ بھمبر پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے،پولیس دربار سے خطاب کیا۔پولیس کے مسائل سنے اور حل کے لئےفوری احکامات دیئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادجموں و کشمیر یاسین قریشی کے بھمبر پولیس لائنز کے دورےکےدوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پولیس نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،پولیس دربار آمدپر ایس ایس راجہ محمد اکمل خان نے آئی جی پولیس کو خوش آمدیدکہا۔
پولیس دربار میں کانسٹیبل قاری وحید نے تلاوت کلام پاک محمدعارف ہیڈکانسٹیبل نے ہدیہ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کیا۔
بعد ازاں آئی جی پولیس نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ اللہ کا شکربجا لاتے ہیں جس نے یہ اہم ذمہ داری دی اور اللہ نے اسکو نبھانے کی صلاحیت دی۔اللہ نے ہمیں انسان بنایا،مسلمان بنایا،نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امتی بنایا۔
روزگار دیا اور پولیس کا روزگار دیا،اس پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں،پولیس کو روزگارکے ساتھ وردی کی وجہ سے الگ پہچان ہے انصاف کریں میرٹ پر کام کریں،پولیس کو اختیار کے ساتھ ساتھ اپنی سیکورٹی کی الگ سے سہولت بھی ہے۔
پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کے مطابق ادا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کو درپیش تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے اور فورس کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس خوش قسمت ہے کہ وہ اپنا فوری اختیار استعمال کرکے مظلوم کی مدد کرسکتی ہے۔اللہ نے ہمیں موقع دیاہے کہ ہم کسی بے بس لاچار مظلوم کی مدد کرسکیں۔
اللہ نے ہم سے اختیارات کاحساب لیناہے۔آزادکشمیر کا مقامی پولیس آفسر اور آئی جی ہونے کے ناطہ پولیس کے تمام مسائل وسائل علاقوں اضلاع تحصیلوں سے واقف ہوں۔یہ چیلنج ہے کہ آئی جی آپ میں سے ہے اب میرے سمیت ہم سب کے لیئے چیلنج ہے کہ کیسے اپنے ادارے کوکامیاب بناناہے۔بطور آئی جی میں پوری فورس کی حکومت کے ساتھ نمائندگی کرتاہوں۔
پولیس کے جملہ مسائل سے آگاہ ہوں۔پولیس نفری ،عمارتوں،جدیدٹیکنالوجی فنڈزکی کمی کا مسئلہ موجود ہے جسکو حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہےہیں۔پولیس کا مورال بلند ہے۔آئندہ کچھ عرصہ میں حکومت آزادکشمیر پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کررہی ہے۔
پولیس شہداء کا پیکج بہتر ہوگا۔یونیفارم میں موجودہر شخص میرے لیے قابل احترام اور مساوی ہے۔ترقی تبادلے میرٹ پر ہوں گے سزا وجزاپریقین رکھتاہوں۔ادارے کی بہتری کے لیے پیروک پر یقین رکھتاہوں،بدزبانی کی بجائےتحریری اختیارات پر یقین رکھتاہوں۔
سزا جزا کو ریکارڈ کا حصہ بنانا ادارے کی بہتری کے ضروری ہے۔ادارے میں بہتری کے لیئے آپ لوگوں کے لیےآسانیاں پیدا کریں۔میں نے ریٹائرڈ ہوکر ادھر ہی رہنا ہے اس ملک میں رہنا ہے۔آج اس چند روزہ عہدے پر رہتے ہوئے فورس کے لیے قابل ذکر کام کرنا چاہتاہوں۔
میں کسی علاقے ریجن کی بجائےیونیفارم پر یقین رکھتاہوں۔اگلے چار ماہ میں آزادکشمیر پولیس کو مثالی بنانے کے لئے کچھ بڑے کام کروں گا جو آئندہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو فائدہ ہوگا لیکن اسکے لیےآپ سب پولیس فورس کا تعاون درکار ہے۔
30 سال سے زائد سروس میں یہی سیکھاہے کہ پولیس اور ڈاکٹرکا شعبہ مماثلت رکھتاہے دونوں کے پاس پریشان حال لوگ آتے ہیں لیکن دونوں شعبوں پر کام کا دباو زیادہ ہونے سے رویہ خراب ملتاہے۔
پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے بعد کہاکہ آئی جی آفس پورٹل میں درخواست بھجوایا کریں۔اس موقع پر ڈی آئی جی میرپور ڈویژن خالد چوہان، ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس نے پولیس تھانہ سٹی بھمبر کی نو تعمیر شدہ عمارت کا بھی دورہ کیا جہاں ایس ڈی او بلڈنگ ہیڈکوارٹرانجنئیرفاروق زبیر نے بریفنگ دی۔جبکہ پولیس حکام نے انہیں دستیاب وسائل، انتظامی امور اور درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
آئی جی پولیس یاسین قریشی نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے، سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، باکردار اور پیشہ ور پولیس فورس ہی معاشرے میں امن و انصاف کی ضمانت ہے اور پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور جذبے سے سرانجام دیں۔
آئی جی پولیس کے ایس پی آفس دورے کے دوران سینئر وکلاصاحبان راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے دیگر بار عہدیدران کے ہمراہ ملاقات کی،مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دوران ملاقات صدرپریس کلب جمیل شفیع بھی موجودتھے۔ریٹائرڈ پولیس افسران نے بھی ملاقات کی

Comments are closed.