بلدیہ کوٹلی کی جانب سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے لاری اڈا لنک روڈ پر رمضان سستا بازار کا افتتاح
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)بلدیہ کوٹلی کی جانب سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے لاری اڈا لنک روڈ پر رمضان المبارک میں جمعۃ المبارک کو رمضان سستا بازار کا افتتاح کر دیا گیا
رمضان بازار میں پھل سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق دی جا رہی ہیں رمضان سستا بازار کا افتتاح میئر مونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمد تاج صاھب چیف افیسر مونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری راشد محمود صاھب صدر انجمن تاجران کوٹلی ملک محمد یعقوب صاھب نے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر راجہ ریاست صاھب، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز صاھب، اسٹیٹ افیسر تنویر میراں صاھب، ٹیکس افیسر وحید بجاڑ صاحب اور بلدیہ ملازمین موجود تھے
میئر چوہدری محمد تاج صاھب اورچیف افیسر چوہدری راشد محمود صاھب نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری ایشیا فراہم کرنے کے لیے بلدیہ کوٹلی تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی
شہری انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں خریدیں ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف اپنی شکایات درج کرائیں جس پر فوری کاروائی کی جائے گی
