دشمن کو سخت،فیصلہ کن اورافسوسناک سزادی جائیگی،ایرانی فوج

دشمن کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزادی جائیگی،ایرانی فوج

تہران (کشمیر ایکسپریس نیوز)ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ انہیں کہا گیا ہے کہ دشمن کو “سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا” دی جائے گی۔

 

ایرانی سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام تھا، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایران کی خودمختاری و سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔

 

یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران کے سرکاری میڈیا اور عالمی خبر رساں ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ **امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں

 

اس حملے میں ان کے خاندان کے کئی افراد بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

امریکی اور اسرائیلی حکام نے بھی کہا ہے کہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر سمیت متعدد اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی لاش بھی مل گئی ہے جبکہ ایران کی جانب سے انتقامی کارروائی کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں

 

اس خلفشار کے دوران خطے میں کشیدگی شدید بڑھ گئی ہے اور ایران کی مسلح افواج نے وعدہ کیا ہے کہ “جو دشمن ایران کی قیادت پر حملہ آور ہوا، اسے ہر صورت سزا دی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.