ایران جنگ،معاشی بحران سےخبرداررہناچاہیے،آئی ایم ایف

ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے،آئی ایم ایف منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دباؤ ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے،بیان

نیویارک (انٹرنیشنل نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے۔

سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ممالک مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دباؤ ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ مرکزی بینکوں کو بھی مہنگائی کے خطرات پر نظر رکھنا ہوگی

حکومتیں محدود وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.