ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان،ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں، انہیں تباہ کر دیں یا معاہدہ کرلیں،امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہوں۔ امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت تقسیم ہو چکی ہے، ایران اب ڈیل چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہوں،نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹھی ہتھیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو دنیا کو آج زیادہ خطرہ ہوتا۔ایران کی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ اور۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں ہم نے کامیابی حاصل کی۔ ایران کے پاس اب نہ بحریہ ہے نہ فضائیہ ہے، سب تباہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں یقین نہیں کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ قیادت الجھن کا شکار ہے۔ ایرانیوں کو بھی پتا نہیں کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے،ایران کے ساتھ ٹیلیفون پر مذاکرات مذاکرات جاری ہیںلیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں انہیں تباہ کر دیں یا معاہدہ کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی اور اسپین سے خوش نہیں ہوں۔
