گلپور پراجیکٹ:ریسکیورز کی تربیت مکمل،سرٹیفکیٹس تقسیم

گلپور ہائیڈرو پراجیکٹ،ریسکیو 1122 اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)گلپور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ میرا پاور لمیٹڈ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کوٹلی کے 8 ریسکیور کو انڈر واٹر ریسکیو ایک ماہ کی تربیت دی گئی

ٹریننگ کے اختتام پر میرا پاور لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو مسٹرpark changhark نے ٹریینگ مکمل کرنے والوں کو ماجد ملک ریسکیو آفیسر کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

ریسکیو 1122 کی طرف سے میرا پاور لمیٹڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا بڑالی ڈیم انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے آ ہندہ بھی کمیونٹی کی بہتری کے لیے ریسکیو 1122 کو مزید منظم و فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

دوران تقریب طارق بڑالوی صاحب کمیونٹی لیزان آ فیسر اور حیدرعلی خان منیجر HSEکوئین کی بھی خدمات کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.