عباسپور کا سپوت وطن پر قربان، سپاہی عبدالعزیز شہید

عباسپور کا سپوت وطن پر قربان، سپاہی عبدالعزیز شہید،فیصل راٹھور نے خراج عقیدت پیش کیا

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 فٹ کی بلندی کے گلیشئیر پر دفاع وطن کیلئے قربانی دی جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.