آزاد کشمیر انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے متوقع

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلى کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ساٹھ (60) ایام کے اندر عام انتخابات كا انعقاد لازمی آئینی تقاضا ہے۔

موجوده قانون ساز اسمبلى اسمبلی کا پہلا اجلاس 3 اگست كو متعمد ہوا تھا جس كى بنیاد پر اسمبلى كی آئینی مدت كا تعين كيا جاتا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابی شيڈول اسمبلى كي مدت کے اختتام سے كم از كم پینتالیس (45) روز قبل جارى كيا جانا ضرورى ہے تاکہ انتخابی عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

مذکورہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں موقع ہے۔ جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غير جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضرورى انتظامات مکمل کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ انتخابی عمل آئین وقانون کے مطابق خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
*****

Leave A Reply

Your email address will not be published.