پاک کوریا ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026:شیڈول اورآفیشلزپینل کااعلان

اسلام آباد(رازق بھٹی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان منعقد ہونے والی ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول اور سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں قومی ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
میچز شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ: 30 جولائی 2026 (شام 5:15 بجے / پاکستانی وقت)
دوسرا ٹیسٹ میچ: 01 اگست 2026 (شام 5:15 بجے / پاکستانی وقت)
تیسرا ٹیسٹ میچ: 04 اگست 2026 (شام 5:15 بجے / پاکستانی وقت)
چوتھا ٹیسٹ میچ: 07 اگست 2026 (شام 5:15 بجے / پاکستانی وقت) پر کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ کی شفاف اور بہتر انداز میں باضابطہ منصب داری کے لیے تجربہ کار پینل کا تعین کیا گیا ہے جن میں ایمپائر مینیجر: فیض محمد (انٹرنیشنل امپائر مینیجر) ہونگے جبکہ ایمپائرز:پینل میں ہارون رشید ، یاسر خورشید ، فہد علی خان ، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں ۔
ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ: محمد شفیق بھٹی ، ٹیکنیکل آفیشلز / ججز: حمزہ طفیل (پشاور)، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد ، محبوب جاوید اور مرزا جاوید،ہونگے۔
جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر: وقاص شیخ، چیف کوآرڈینیٹر نجیب خٹک، اسسٹنٹ ٹو چیف کوآرڈینیٹر: حبیب الرحمٰن ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.